واشنگٹن : امریکا نے اپنے 150 جنگی طیاروں کو یورپ اور مشرق وسطیٰ منتقل کر دیا ہے، جس کا مقصد خطے کی صورتحال کے پیش نظر اپنی فوجی طاقت کو مستحکم کرنا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، ان جنگی طیاروں میں سے آدھے سے زیادہ یورپ میں موجود اڈوں پر اتارے گئے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں، اور خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا۔ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدہ قریب ہے اور ہمارے پاس ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم ایسا معاہدہ طے کریں جو دونوں ممالک کے خدشات کا حل پیش کرے۔ عراقچی نے مزید کہا کہ معاہدہ تب ہی ممکن ہو گا جب سفارتکاری کو ترجیح دی جائے۔