Get Alerts

ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

تہران : ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ایران چین سے سی ایم 302 سپر سانک میزائل خریدے گا، جن کی رینج 290 کلومیٹر تک ہے۔ یہ میزائل سمندری دفاعی نظام سے بچنے کے لیے نچلی اور تیز پرواز کرتے ہیں۔ تاہم، ابھی تک میزائلوں کی ڈلیوری کی تاریخ طے نہیں ہو سکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران اور چین کے درمیان میزائل خریداری کے لیے بات چیت گزشتہ دو سالوں سے جاری تھی اور خاص طور پر گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد اس بات چیت کا عمل تیز ہوا۔

چینی وزارت خارجہ نے اس معاہدے پر لاعلمی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ٹیگز: