کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ تھا، جس سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 258 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔