Get Alerts

ایپل کا نیا سستا ترین آئی فون 4 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا

ایپل کا نیا سستا ترین آئی فون 4 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا

کیلیفورنیا: ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4 مارچ کو ایک ایونٹ منعقد کرے گا، جس میں کمپنی کے سستے ترین نئے آئی فون کی رونمائی کی جائے گی۔ اگرچہ ایپل نے اس ایونٹ کا مقصد نہیں بتایا، مختلف رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 16 ای کا نیا ورژن آئی فون 17 ای کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ آئی فون ایپل کا 2026 کا سستا ترین ماڈل ہوگا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزائن کے لحاظ سے، آئی فون 17 ای، آئی فون 16 ای کی طرح ہی دکھے گا، لیکن کچھ اہم اپ ڈیٹس بھی کی جائیں گی۔

سب سے بڑی تبدیلی سیلفی کیمرے کے ڈیزائن میں ہو سکتی ہے، جہاں آئی فون 16 ای میں نوچ ڈیزائن کے بجائے، آئی فون 17 ای میں سیلفی کیمرا ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں چھپے گا۔

آئی فون 17 ای میں نیا اے 19 پراسیسر شامل ہونے کی توقع ہے، جو کہ آئی فون 17 میں بھی موجود ہوگا، یعنی اس فون کی پرفارمنس آئی فون 17 سے کم نہیں ہوگی۔

اسی طرح، مگ سیف کو آئی فون 17 ای میں شامل کیا جائے گا، جس سے وائرلیس چارجنگ کے تجربے میں بہتری آئے گی۔ آئی فون 16 ای میں صرف سادہ وائرلیس چارجنگ سپورٹ تھی، مگر آئی فون 17 ای میں تیز رفتار مگنیٹک چارجنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

آئی فون 17 ای میں سی 1 ایکش موڈیم بھی متعارف کرایا جائے گا، جو تیز ڈیٹا اسپیڈز اور توانائی کی بچت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فون کے وائی فائی اور بلیو ٹوتھ فیچرز کے لیے این 1 وائرلیس چپ بھی شامل کی جائے گی، جس سے وائرلیس کنیکٹویٹی کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

ٹیگز: