Get Alerts

ایپل کا سستا ترین آئی فون 17 ای فروری 2026 میں متعارف ہونے کا امکان ، پہلی جھلک سامنے آگئی

ایپل کا سستا ترین آئی فون 17 ای فروری 2026 میں متعارف ہونے کا امکان ، پہلی جھلک سامنے آگئی

کیلیفورنیا : ایپل کی جانب سے فروری 2026 میں آئی فون 17 ای متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جو رواں سال کا سستا ترین ماڈل ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ آئی فون 17 ای 19 فروری کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

اس فون کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے، جس سے اس کے ڈیزائن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کانسیپٹ ڈیزائن کے مطابق، آئی فون 17 ای میں نوچ کی بجائے ڈائنامک آئی لینڈ نظر آئے گا، اور بیک پر میگ سیف چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔

اس سے قبل کچھ لیکس میں کہا گیا تھا کہ آئی فون 17 ای میں سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ کی بجائے آئی فون 16 ای جیسے نوچ ڈیزائن کا استعمال کیا جائے گا۔ تاہم، اس نئی لیک کے مطابق، آئی فون 17 ای کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہوگا لیکن اس میں زیادہ کلر آپشنز دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 17 ای کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں 18 میگا پکسل سیلفی کیمرہ چھپا ہوا ہوگا۔ اس کے علاوہ، فون میں اے 19 چپ، بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا، 6.1 انچ کا ڈسپلے اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہوگی، جو آئی فون 16 ای کی طرح ہے۔

تاہم، اس میں نئے C1 ایکس موڈیم اور N1 وائرلیس نیٹ ورک پراسیسر کو شامل کیا جائے گا تاکہ انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہو سکے۔آئی فون 17 ای کے 128 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ٹیگز: