Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبے میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبے میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے یکساں ترقی اور ڈسپلن کے لیے "ون پنجاب، ون سٹینڈر" پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صوبہ بھر میں روڈز، گرین بیلٹس، سائن بورڈز، فٹ پاتھ، سکول، ہسپتال، اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کو سٹینڈرائز کیا جائے گا۔

نئے فیصلے کے تحت سٹینڈرائزیشن اور اربن ڈیزائن کے لیے ایک خود مختار اتھارٹی قائم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، روڈز کے کنارے کی دکانوں اور کیبنز کے یکساں ڈیزائن کے قیام کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو ایک رنگ اور معیار سے پہچانا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور روڈز کے فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں اور ترقی کی اصل علامت ڈسپلن میں ہے۔ ان کے مطابق، لاہور سے لے کر راجن پور تک ہر گلی، شاہراہ اور ادارہ نظم و ضبط کا آئینہ دار ہوگا۔

ٹیگز: