لاہور : داجل پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ کے بعد آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ "وطن عزیز کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔"
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ "فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بھرپور طاقت سے جاری رہیں گی۔ ہمارے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے پائے گا۔"