Get Alerts

شادی سے پہلے رشمیکا اور وجے کی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں

شادی سے پہلے رشمیکا اور وجے کی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں

کیرلا: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا 26 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ شادی کی تقریب خصوصی طور پر ’ویروش ویڈنگ‘ کے نام سے منعقد ہوگی اور یہ اراؤلی کے پہاڑی علاقے میں واقع دی مینٹوز میں ہوگی۔

یہ تقریب نجی نوعیت کی ہے اور تقریباً 100 مہمان شرکت کریں گے، جن میں فلمی شخصیات کی بجائے چند سیاستدان اور ہدایتکار مدعو ہیں۔

رشمیکا اور وجے کی شادی سے قبل ہی انہیں جنوبی بھارت کی امیر ترین فلمی جوڑی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ رشمیکا منڈانا جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں اور وہ فی فلم تقریباً 4 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ ان کی مجموعی دولت تقریباً 66 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

فلموں کے علاوہ رشمیکا برانڈ انڈورسمنٹ اور خوشبو کے برانڈ سے بھی آمدنی حاصل کرتی ہیں۔ ان کے پاس بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ میں جائیدادیں ہیں۔ کورگ میں واقع ان کے ولا کی مالیت تقریباً 8 کروڑ روپے ہے۔ رشمیکا کے پاس رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز جیسی مہنگی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

وجے دیوراکونڈا بھی جنوبی بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 66 سے 70 کروڑ روپے کے درمیان ہے اور وہ فی فلم 3 سے 5 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ وجے کو بھی برانڈ انڈورسمنٹ اور سوشل میڈیا سے اضافی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں ان کے پاس تقریباً 15 کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ بھی ہے۔

وجے بھی گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ اور رینج روور موجود ہیں۔ علاوہ ازیں، وجے ایک نجی طیارہ بھی رکھتے ہیں جس کی قیمت تقریباً 30 کروڑ روپے ہے۔

جوڑے کی مشترکہ دولت 130 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، جس کے باعث یہ رشمیکا اور وجے ٹالی وڈ کی سب سے امیر نوجوان جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگز: