شیخ محمد بن زید تاریخی دورے پر بھارت پہنچ گئے

شیخ محمد بن زید تاریخی دورے پر بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی:متحدہ عرب امارات اور بھارت کے تعلقات میں آ ج کل گرم جوشی دیکھنے میں آ رہی ہے ان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ابوظبی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ شیخ محمد بن زید بھارت کی عوامی جمہوریہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھی شرکت متوقع ہے۔
بھارت کی عوامی جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے شیخ محمد بن زید تیسر ے عرب حکمران بن جائیں گئے۔ انکے حالیہ دورے کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔
شیخ زید کے بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے اس پہلے معزز مہمان راج گھاٹ گئے اور مہاتمہ گاندھی کی یادگار پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔اس پہلے بھارتی وزیر اعظم شیخ محمد بن زید کے استقبال کے لیے خود ائیر پورٹ پر موجود تھے