'ہندی میڈیم میں کام کر کے احساس ہوا تھا کہ پروفیشنل ازم کیا ہوتا ہے'

'ہندی میڈیم میں کام کر کے احساس ہوا تھا کہ پروفیشنل ازم کیا ہوتا ہے'

کراچی: ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ہندی میڈیم میں کام کرکے احساس ہوا تھا کہ پروفیشنل ازم کیا ہوتا ہے، جس کا صلہ فلم فیئر ایوارڈ میں سری دیوی و دیگر فنکاروں کے مدمقابل نامزدگی کی صورت میں ملا ۔

صباء قمر کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر آرٹ فلمیں پسند کرتی ہوں اور آرٹ فلموں میں عرفان خان کے ساتھ کام کر کے مسرت ہو گی ۔ ان کے ساتھ پہلی ہندی فلم مکمل کرا کے جو تجربہ ہوا اور ان کی پرفارمنس دیکھ کر احسا س ہوا عرفان خان ایک بڑے اداکار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فینز کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم میں بھی پسند کیا۔ میری اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کے لئے سینما گھروں میں جا کر فلمیں دیکھیں ۔ ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ ہمیں اپنی فلموں کو ترجیح دینا ہو گی۔جن بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکار کام کررہے ہیں ان کو بھی ترجیح دیں۔

اداکارہ نے مزید کہا آئٹم سونگ کی تعریف سمجھ نہیں آتی اگر مطلب بھرتی کے گانے سے ہے تو ایسا بالکل نہیں کیونکہ سین کے مطابق ڈانس نمبر ہوتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں