Get Alerts

ہنجروال کے علاقے میں سٹیج ڈانسرکو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا

ہنجروال کے علاقے میں سٹیج ڈانسرکو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا
کیپشن: فوٹو نیو نیوز

لاہور :ہنجروال کے علاقے میں سٹیج ڈانسرکو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک اور سٹیج ڈانسر کا قتل کردیا گیا ہے ،شہناز بی بی گزشتہ روز دبئی سے گھر پہنچی تو مردہ حالت میں پائی گئی۔

مقتولہ کی والدہ نجہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی جبکہ مقتولہ کے جسم پر کوئی تشدد کے نشان موجود نہیں۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا گیا ہے۔