افغان طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امیر مقرر کر دیا

افغان طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امیر مقرر کر دیا
کیپشن: image by facebook

کابل :افغان طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امیر مقرر کر دیا ہے ، مذاکراتی عمل کے دوران وہ افغان طالبان کی نمائندگی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے اپنے نائب بانی ملا عبدالغنی برادر کو امریکہ کے ساتھ مذاکراتی عمل کے لیے امیر مقرر کر دیا ہے ، ملا عبدالغنی برادر امریکہ سے مذاکرات کے دوران افغان طالبان کا موقف پیش کریں گے ۔

ملا عبدالغنی برادر نے امیر بنتے ہی اہم عہدوں پر اپنے پسندیدہ طالبان کو تعینات کر دیا ہے ، حالیہ تبدیلیوں کا مقصد امریکہ کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل میں افغان طالبان کے موقف کو زیادہ پرزور طریقے سے پیش کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات قطر میں جاری ہیں جس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب بھی ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں ، گزشتہ دنوں افغان طالبان نے امریکہ سے علیحدگی میں مذاکرات سے انکار کر دیا تھا اور اس کے بعد افغان طالبان نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان کو ہر صورت مذاکرات کا حصہ رکھا جائے۔