پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 318 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 318 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

 سنچورین:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے  تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو  جیت کیلئے 318 رنز کا ہدف دیدیا۔ پاکستان نےمقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے ۔

سنچورین میں کھلے جا رہے تیسرے میچ میں پاکستان نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،  اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نےکیا لیکن فخر  زمان  صرف 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بابراعظم نے امام کے ساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلےبازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے۔

بعد میں آنے والے بلے باز محمد حفیظ نے 52 رنز بنا کر ربادا کا شکار بنے ۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز امام الحق تھے جنہوں نے 101 رنز بنائے اور تبریز شمسی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھللاڑی شعیب ملک  نے 31 رنز اسکور کیے  ، چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی نے 1 رنز اسکور کیا .عماد وسیم  نے تیز رفتار 43 رنز جبکہ سرفراز احمد 6 رنز اسکور کیے ۔

یاد رہے کہ سنچورین میں کھیلے گئے 5 باہمی میچز میں پاکستان نے 2 جیتے اور 3 میں ناکامی ہوئی۔