پنجاب: دھند کے باعث موٹر ویز بند، جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر

پنجاب: دھند کے باعث موٹر ویز بند، جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور: پنجاب کے میدانی علاقوں کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے. شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ  موٹر وے اور موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک شدید دھند  کےباعث بند  کردی گئی،  بابو صابو سے اسلام آباد جانے والاراستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر  ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے، ہیوی ٹریفک کو شاہدرہ چوک سے سگیاں براستہ رنگ روڈ بھجوایا جارہا ہے۔جبکہ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے ، سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر 04 انسپکٹرز اور 35 وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں