ثقلین مشتاق نے پی سی بی سے استعفیٰ دیدیا

ثقلین مشتاق نے پی سی بی سے استعفیٰ دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ سے پہلے بھی استعفیٰ دیا تھا جو پی سی بی نے منظور نہیں کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند تھا لیکن ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہ ہو سکے جس کے بعد ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور قومی ٹیم نے مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں