Get Alerts

بختاور بھٹو کی سالگرہ پر شوہر محمود چوہدری اور بیٹے کا شاندار سرپرائز

bakhtawarbz, Bakhtawar Bhutto-Zardari

 دبئی :سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی اور محمود چوہدری کی اہلیہ بختاور بھٹو کو ان کی 32 ویں سالگرہ پر ان کے شوہر نے زبردست سرپرائز دیدیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by MC (@mahmood.y.choudhry)

محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں پھولوں اور غباروں سے سجاوٹ کی گئی اور ساتھ ہی سالگرہ کا کیک بھی رکھا ہے،محمود چوہدری نے کیپشن میں بختاور کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں بیٹے میر حاکم کی جانب سے دیے جانے والا کارڈ دکھایا گیا۔دوسری جانب بختاور نے انسٹاگرام اسٹوری پر بلاول، آصفہ اور اپنے والد آصف علی زرداری کی جانب سے بھیجے جانے والے خوبصورت گلدستوں کی تصویر شیئر کی۔