آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا

آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا

اسلام آباد :سابق صدر آصف زرداری کے خلاف   پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیاگیا  ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےسابق صدر آصف زرداری  کے خلاف   ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم جاری کیا، عدالت نے  دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج محفوظ کرلیا تھا۔ 

اس سے  پہلے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دو ریفرنس نیب کو واپس بھیجے جا چکے ہیں، توشہ خانہ اور آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن کے کیس نیب کو واپس ہو چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ  احتساب عدالت کے جج  ناصر جاوید رانا نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیجا۔