طالب علم سے ناجائز تعلقات، خاتون ٹیچر گرفتار

طالب علم سے ناجائز تعلقات، خاتون ٹیچر گرفتار


لٹل راک: امریکا میں خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر کی جانب سےمتعدد مرتبہ جنسی تعلق قائم کیے جانے کا انکشاف طالب علم کی  پولیس کو شکایت کرنے پر ہوا۔

متاثرہ طالب علم  نے شکایت میں کہا گیا کہ خاتون ٹیچر نے  پہلے پہل اپنا نمبر دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا  پر بات چیت ہونے لگی۔  پولیس نے طالب علم کے بیان کی روشنی میں خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خاتون ٹیچر کو نابالغ طالب علم کو جنسی فعل کی طرف راغب کرنے پر عمر قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔