توشہ خانہ کیس :عمران خان نے  لطیف کھوسہ کو ہٹا دیا

 توشہ خانہ کیس :عمران خان نے  لطیف کھوسہ کو ہٹا دیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسزکی سماعت کی۔

سکندر ذوالقرنین اور  سلمان صفدر نے27 جنوری تک وکالت نامہ جمع کرانےکی مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث  انھیں  30 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہےکہ چند روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔