Get Alerts

برطانوی وزیراعظم کی ناراضی کے بعد ٹرمپ کا مؤقف تبدیل

برطانوی وزیراعظم کی ناراضی کے بعد ٹرمپ کا مؤقف تبدیل

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کی ناراضی کے بعد اپنے مؤقف میں تبدیلی کرتے ہوئے برطانوی فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بہادر فوجی ہمیشہ امریکا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق امریکی قوم برطانوی فوجیوں سے محبت کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

ٹیگز: