Get Alerts

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، سلمان آغا کپتان

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، سلمان آغا کپتان

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سلمان آغا کریں گے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، فخر زمان، صائم ایوب، عثمان خان، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، محمد نواز، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

فہیم اشرف، عثمان طارق، خواجہ نافع اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جبکہ حارث رؤف اس مرتبہ ٹیم میں شامل نہیں۔ پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنے ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گا، اور میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے ممبر عاقب جاوید کے مطابق ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق کیا گیا ہے، اور بابر اعظم ٹیم کے لیے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم اچھی تیاری کے ساتھ میگا ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے، اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز سے مورال بھی بلند ہوگا۔ کپتان سلمان آغا نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز پر کھیلنے کا تجربہ ہے اور ٹیم اچھے نتائج دینے کی پُرامید ہے۔

ٹیگز: