اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور وزیراعظم کی ہدایات کے بعد جلد فیصلہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے حکومت اور سکیورٹی ادارے پرعزم ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور پاک فوج کے جوان روزانہ اپنی قربانیاں دے رہے ہیں۔