Get Alerts

وادی تیراہ میں پروپیگنڈے کا نوٹس،  عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کی جائے گی:عطاتارڑ

وادی تیراہ میں پروپیگنڈے کا نوٹس،  عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کی جائے گی:عطاتارڑ

کوٹ مومن: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے وادی تیراہ سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ علاقے کو خالی کرانے سے متعلق خبریں غلط ہیں اور انخلا کو فوجی آپریشنز سے جوڑنا بے بنیاد بیانیہ ہے۔ علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں۔

عطاتارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے کام کرے، فرانزک لیب بنائے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی سیاست میں کچھ نہیں ہے اور آئندہ الیکشن میں عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کی کال سن کر تھک چکے ہیں، اس لیے ترجیح عوامی خدمت اور دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کی ہونی چاہیے

ٹیگز: