Get Alerts

پی ٹی آئی ملک میں ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی، معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی:احسن اقبال

پی ٹی آئی ملک میں ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی، معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی:احسن اقبال

ناروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اور تحریک انصاف ایک ہی زبان بولتے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف انہیں ہضم نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت ایک اہم کامیابی ہے اور معرکہ حق میں حاصل کی گئی کامیابی کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ملک میں ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی اور سابقہ حکومت نے خزانہ خالی چھوڑا۔ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اور دو سال کے دوران معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق کی طرح اڑان پاکستان پروگرام میں بھی کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔

ٹیگز: