لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کو حکومتِ پاکستان کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم ترین پیش رفت کل متوقع ہے جب محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور انہیں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے جاری تنازع پر دو ٹوک موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ کا ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہے اور ان کے ساتھ حالیہ فیصلوں میں ناانصافی کی گئی ہے، جس پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومتِ پاکستان کرے گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومتِ پاکستان کرے گی۔
ہمیں حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق عمل کریں گے۔ پی سی بی نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پلان اے، بی اور سی تیار کر رکھے ہیں۔"
اس سے قبل محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں بورڈ کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ کھلاڑیوں نے چیئرمین کے جرات مندانہ فیصلوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ملاقات کے دوران پاک آسٹریلیا سیریز کے لیے ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا گیا۔