پاکستان کا مالدیپ کیساتھ متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کا مالدیپ کیساتھ متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

مالے:وزیراعظم پاکستان اور صدر مالدیپ کی مالے میں مشترکہ نیوز کانفرنس،دونوں سربراہوں کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کی یقین دہانی۔ 

مالدیپ کے صدر  عبداللہ یامین عبدالقیوم نے نیوز کانفرنس سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان دیرینہ اورقابل اعتبار دوست ملک ہے، مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس کی استعدادکاربڑھانےکیلئےتعاون پر پاکستان کا مشکور  ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت اورعوامی روابط کےشعبوں میں تعاون کوفروغ دیں گے اور اس کے علاوہ نوجوانوں کی صلاحیتوں پر بھی تو جہ دی جائے گی۔

دوسری طرف نواز شریف  نے  کا نفر نس  سےخطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مفادکےتمام شعبوں میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں,تجارت بڑھانےکیلئےمشترکہ ورکنگ گروپ کوفعال کیا جائے گا ،پاکستان کےعوام مالدیپ کیلئےنیک تمنائیں رکھتےہیں،پاکستان امن واستحکام کیلئےمالدیپ کےوژن کوسراہتاہے۔

انھوں نے بھارت کی چالاکیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتنےسارک کےمنشوراوراہداف کےمنافی کام کیا، مالدیپ کے صدر اسلام آباد میں سارک اجلاس کے حامی ہیں اور  خطےکی ترقی و خوشحالی کیلئے سارک کوفعال ہوناضروری ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان مالدیپ میں میڈیکل کالج کےقیام کیلئےمددکرےگا، کھیل،صحت ،تعلیم اورانسدادمنشیات پر تعاون بھی جاری رہے گااورمالدیپ کےیوم آزادی کی تقریبات میں شرکت باعث مسرت ہے۔