پاکستان میں کورونا سے مزید 45 مریض انتقال کر گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، آج مزید 45 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 16 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44 ہزار 570 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 819 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی ۔

گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ۔

پنجاب میں کورونا کے 529 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 352,682 ہو گئی ، تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 3.0 ریکارڈ کی گئی ، لاہور میں مثبت شرح 4.7 رہی ۔

گزشتہ روز لاہور میں 6 اموات سمیت صوبہ بھر میں 15 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس طرح صوبہ میں اموات کی کل تعداد10,939 ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ، لاہور میں 229، راولپنڈی میں 99، کیسز رپوٹ ہوئے ، میانوالی میں 43، حافظ آباد میں 36 اور ملتان میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں 13، سرگودھا 11، بہاولپور 10 بہاولنگر اور گوجرانوالہ میں7، ڈیرہ غازی خان میں 6، ننکانہ میں 6 جبکہ مظفرگڑھ، سیالکوٹ اور وہاڑی میں 5 پانچ ، جہلم اور رحیم یار خان میں 4 ، 4 جبکہ گجرات اور ساہیوال میں تین ، تین اور چینوٹ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔