بھارتی اداکارہ یاشیکا آنند کار حادثے میں شدید زخمی

بھارتی اداکارہ یاشیکا آنند کار حادثے میں شدید زخمی
کیپشن: بھارتی اداکارہ یاشیکا آنند کار حادثے میں شدید زخمی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

مہابالی پورم: بھارتی اداکارہ یاشیکا آنند کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ان کی دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کار حادثہ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مہابالی پورم میں ہفتے کی درمیانی شب مشرقی ساحلی روڈ پر پیش آیا۔ حادثے میں اداکارہ شدید زخمی ہوگئیں، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ ان کے ہمراہ  موجود ان کی 28سالہ  دوست  ولی چیٹی بھوانی موقع پر  ہی جاں بحق ہوگئیں۔

حادثے کا شکار گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے  مطابق گاڑی  میں  مزید دو افراد موجود تھے  جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ یاشیکا انند متعدد تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔