کولمبو ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

کولمبو ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا
سورس: File

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا نے والے  دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل کو روک دیا گیا۔

بارش شروع ہونے سے قبل پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے تھے تاہم میزبان ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

عبداللہ شفیق نے 74اور کپتان بابراعظم نے 8 رنز  کےساتھ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نےپہلے دن کے اختتام پر دووکٹ پر145رنزبنالیے تھے۔  شان مسعود 51 جبکہ امام الحق صرف 6 رنز بنا سکے تھے،سری لنکن بولر  اسیتھا فرنینڈو نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں