الجزائرکے جنگلات میں آتشزدگی، سینکڑوں افراد کامحفوظ مقام کی طرف انخلا ،متعدد افراد ہلاک

الجزائرکے جنگلات میں آتشزدگی، سینکڑوں افراد کامحفوظ مقام کی طرف انخلا ،متعدد افراد ہلاک

الجزائر:الجزائر میں جنگلات میں آتشزدگی کی وجہ سے  سینکڑوں افراد کامحفوظ مقام کی طرف انخلا ،متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ الجزائر میں گرمی بڑھنے کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگی اس سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور سینکڑوں نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر انخلاشروع کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی افریقہ  میں  درجہ حرارت 48 ڈگری(118 فارن ہائیٹ) ہے۔ 

گرمی بڑھنے کی وجہ سے  جنگلات میں آگ لگ گئی جو قابو سے باہر ہوگئی۔ اعداد وشمار کے مطابق بیجیا،بوئرہ اورجیجل سے  ہزاروں افراد محفوظ مقام کی طرف منقل ہوگئے ہیں۔ الجزائر کے تین صوبوں میں آتش زدگی  کی وجہ سے ا نتہائی بری صورتحال ہے۔ الجزائرکےصدرعبدالمجیدتبون نے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق ساڑھے سات ہزار آگ بجھانے والا عملہ آگ کو بجھانے کے اقدامات کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ مختلف واقعات میں درجنوں افراد جھلس گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

وزارت داخلہ کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقوں سے اب تک 1500 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔شمالی افریقی ممالک میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں