واشنگٹن : پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے کیا۔ اسحاق ڈار آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات، پاک بھارت تعلقات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔
اس ملاقات میں پاکستان کی سلامتی کونسل میں حالیہ اقدامات اور اس کے کردار پر بھی گفتگو ہو گی۔ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں سلامتی کونسل میں پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا تھا اور پاکستان کی صدارت میں سکیورٹی کونسل کی جانب سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان جلد طے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان شام کی آزادی اور خودمختاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس کے حق میں اپنے موقف پر قائم ہے۔