Get Alerts

گوگل نے ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف کروا دیا

گوگل نے ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا:دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ایک جدید اے آئی فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے کپڑوں کو ورچوئل انداز میں آزما سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، اب گوگل سرچ، گوگل شاپنگ اور گوگل امیجز میں جب صارف کسی لباس کی تلاش کریں گے تو انہیں ’ٹائی اِٹ آن‘ (Try It On) کا آئیکن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کر کے صارفین اپنی تصویر اپلوڈ کر کے دیکھ سکیں گے کہ منتخب کردہ لباس ان پر کس طرح نظر آئے گا۔

گوگل کے اس نئے فیچر کی بدولت صارفین نہ صرف اپنے جسم پر لباس آزما سکیں گے بلکہ وہ اپنے پسندیدہ انداز کو محفوظ کر کے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے گوگل ماڈلز پر کپڑوں کی ورچوئل جھلک دکھاتا تھا، مگر اب صارفین خود اپنی تصویر پر لباس آزما سکیں گے۔

گذشتہ ماہ گوگل نے ایک تجرباتی ایپ ’ڈی او پی پی ایل‘ (DOPPEL) بھی لانچ کی تھی، جو جنریٹیو اے آئی کی مدد سے مختلف لباس پہنے ہوئے صارف کی ویڈیوز تیار کرتی ہے تاکہ وہ بہتر اندازہ لگا سکیں کہ لباس حقیقت میں کیسا لگے گا۔

گوگل کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں فیچرز جدید جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی سے چل رہے ہیں، تاہم ’ڈی او پی پی ایل‘ خاص طور پر ان صارفین کے لیے ہے جو اپنے انداز کو مزید تفصیل سے جانچنا چاہتے ہیں۔

یہ نیا ورچوئل لباس آزمانے کا فیچر فی الحال صرف امریکہ میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

ٹیگز: