Get Alerts

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے حماد اظہر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے حماد اظہر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے حماد اظہر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حماد اظہر کی عدالت میں سرنڈر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماد اظہر کی قانونی ٹیم نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے وکلا کی فائنل لسٹ بھی تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر کا مؤقف ہے کہ قانونی طور پر کیس لڑنا واحد آپشن ہے اور عدالت میں کیسز کا سامنا ہی کوئی راستہ نکالے گا۔ حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔

اسی طرح، دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرح حماد اظہر کو بھی جیل میں سخت ٹرائل کا سامنا ہو سکتا ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: