Get Alerts

آزادکشمیر انتخابات، میرپور میں 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

آزادکشمیر انتخابات، میرپور میں 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

میر پور:آزادکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت آزادکشمیر نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور ڈویژن میں پولنگ کے دن تمام سرکاری و متعلقہ اداروں میں تعطیل ہوگی، تاکہ ووٹرز آسانی سے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔

الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں ہونے والی پولنگ کے پیش نظر حکومت سے عام تعطیل کی درخواست کی تھی، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگز: