Get Alerts

میٹا کا فیس بک صارفین کے لیے مفت ویریفکیشن پروگرام متعارف

میٹا کا فیس بک صارفین کے لیے مفت ویریفکیشن پروگرام متعارف

کیلیفورنیا: میٹا نے 2023 میں انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے لیے ماہانہ سبسکرپشن کے عوض میٹا ویریفائیڈ سروس متعارف کرائی تھی، جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر بلیو ٹک حاصل کر سکتے تھے۔ یہ سہولت اب بھی متعدد ممالک میں دستیاب ہے۔

اب کمپنی نے فیس بک صارفین کے لیے ایک نیا مفت ویریفکیشن پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت بغیر کسی فیس کے پروفائل کی تصدیق ممکن ہوگی۔

میٹا کے مطابق اس عمل میں صارف کو اپنی ایک سیلفی فراہم کرنا ہوگی، جسے فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کی موجودہ پروفائل تصاویر سے ملایا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تمام مرحلہ چند ہی منٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔

اس پروگرام سے صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تصدیقی عمل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد صارف کے نام کے ساتھ فیس بک کے مختلف حصوں میں ایک ویریفکیشن بیج ظاہر ہوگا۔

تاہم یہ نشان بلیو ٹک نہیں ہوگا بلکہ صرف اس بات کی تصدیق کرے گا کہ متعلقہ پروفائل کسی حقیقی شخص کی ہے۔ میٹا کے مطابق اس بیج کا مقصد کسی فرد کی شہرت، اعتبار یا سرکاری حیثیت کی توثیق کرنا نہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اس نئے ویریفکیشن بیج کے حصول کے لیے صارفین کو کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

ٹیگز: