ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی
کیپشن: ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط ہونے لگا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 157 روپے 68 پیسے سے گر کر 157 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

cd10c12f700d70a1895a3dc7ede66e45

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے پرفروخت ہو رہا تھا۔ جبکہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو گیا تھا اور قیمت 158 روپے 53 پیے سے کم ہو کر 157 روپے 68 پیسے ہو گئی تھی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعہ  25 جون کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

رواں ہفتے سونے کی قیمت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا جبکہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی جبکہ رواں سال اپریل میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک لاکھ 2 ہزار روپے کی سطح تک گر گئے تھے جو کہ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح تھی۔