اگلے ماہ توانائی بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

 اگلے ماہ توانائی بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

اسلام آباد: حکومت کے لئے ایک اور مشکل, بجلی کی پیداوار کے لئے َایل این جی  بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جولائی میں ایل این جی کے حصول کے لئے صرف ایک بولی موصول ہوئی ، قطر انرجی ٹریڈنگ نے 39.80 ڈالر کا مہنگا ترین ریٹ لگا دیا تاہم ایل این جی کے انتہائی مہنگے ریٹس کو دیکھ کر پاکستان نے مجبورا بولی مسترد کر دی۔قطر انرجی نے 30 سے 31 جولائی کی ونڈو کے لئے بولی جمع کرائی۔ پاکستان کو دیگر تین کارگوز کے لئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔


واضح رہے کہ پاکستان ایل این جی نے  3سے 4 جولائی اور 8سے 9جولائی کی سپلائی کیلئے بولیاں طلب کی تھیں۔ اسی طرح  25 سے 26 جولائی اور 30سے 31جولائی  کی سپلائی کیلئے بھی بولیاں طلب کی گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں