13 برس سے بند ایشیا کی افیون فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کافیصلہ

13 برس سے بند ایشیا کی افیون فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کافیصلہ

لاہور: 13 برس سے بند ایشیا کی افیون فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور شادمان میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 13 برس قبل بند کردیا گیا تھا۔

محکمہ کے مطابق فیکٹری کے انتظامی امور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس ہوں گے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا افسر فیکٹری کو بطور منیجر چلائے گا، فیکٹری کو چلانے کے لیے مختلف صوبوں کی اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایجنسیز سے افیون حاصل کی جائے گی۔

 اس ضمن میں افیون کی پہلی کھیپ 640 کلوگرام جلد موصول ہو جائے گی۔ اے کیٹگری کی افیون ادویات ساز کمپنیوں کو دی جائے گی جبکہ باقی کو مضر صحت  ہونے کی وجہ سے تلف کردیاجائے گا۔

مصنف کے بارے میں