وزرا کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں ہوتی ہیں،جب ہم  عہدوں پر نہیں ہوتے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے:خواجہ آصف

وزرا کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں ہوتی ہیں،جب ہم  عہدوں پر نہیں ہوتے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ   ارکان پارلیمنٹ  کے لیے خصوصی حج فلائٹ  کاتاثر درست نہیں ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی میں  کہا کہ ا  رکان پارلیمنٹ  کے لیے خصوصی حج فلائٹ  کاتاثر درست نہیں ہے۔ارکان اپنے خرچے پر حج کے لیے جارہے ہیں۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مراعات  کا بل قومی اسمبلی منظور نہ کرے۔ 

اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں  ورنہ ذاتی گارڈرکھ لیں۔وزرا کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں ہوتی ہیں تو لوگ انہیں گالیاں دیتے ہیں۔جب ہم سیاسی عہدوں پر نہیں ہوتے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے۔

 
ان کاکہنا تھا کہ نہایت نامساعد حالات میں اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کیا، بڑا صبر آزما وقت گزارا، آئی ایم ایف والے معاملات بھی حل ہو جائیں گے، اس ملک میں گزشتہ چار پانچ سال تباہی رہی، حج پرواز میں صرف ایم این ایز نہیں عام مسافر بھی سوار ہیں، ایم این اے کی تنخواہ فیڈرل سیکرٹری سے بھی کم ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں