ن لیگ نے انتخابات کی تیاری شروع کر دی ،نواز شریف  3 بار وزیر اعظم رہ چکے وہ چوتھی بار بھی بنیں گے: خواجہ آصف

ن لیگ نے انتخابات کی تیاری شروع کر دی ،نواز شریف  3 بار وزیر اعظم رہ چکے وہ چوتھی بار بھی بنیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد :  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہےکہ  نواز شریف پاکستان کے 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں وہ چوتھی بار بھی بنیں گے، نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  نواز شریف پاکستان کے 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں وہ چوتھی بار بھی بنیں گے، نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا ہے، مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے میری نااہلی ختم کی، سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاستدانوں کے حقوق پر ہی اتنی سختی کیوں کی جاتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  436 کیسز میں سے صرف نواز شریف کا کیس اٹھا کر انہیں نااہل کیا گیا۔  پاکستانی شہری ہونے کے ناطے نواز شریف کو ان کے حقوق ملنے چاہیئں۔ہ مسلم لیگ (ن) میں سب کی خواہش ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم بنیں، مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں