حریم شاہ عید الاضحی سے قبل کس سیاست دان سے ملاقات کریں گی ؟

حریم شاہ عید الاضحی سے قبل کس سیاست دان سے ملاقات کریں گی ؟

لاہور:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ  کاکہنا ہے کہ وہ   عیدالاضحیٰ سے پہلے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی۔انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہاکہ   میں عیدالاضحیٰ سے پہلے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی۔ ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ  پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ  صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔


اپنی سابق سہیلی  صندل خٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور اسے رہائی بھی ملی، صندل نے پریس کانفرنس  کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا  صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں اسی نے باہر نکالی تھیں۔

ٹک ٹاک سٹار  نے سیاست دانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، کسی کی کوئی چیز ہے کیس کرنا ہے تو کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔

چیئرمین تحریک انصاف  کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا  وہ عیدالاضحی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کے لیے جائیں گی۔  شیخ رشید  کے ساتھ   اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان  برا لگتا ہے۔حریم شاہ نے کہا اس عید  پرمیں  بکرا ہی قربان کرو  ں  گی ۔ انہوں نےن لیگ کی سینئر نائب صدرمریم نواز کے قبول حج کے لیے دعا بھی کی۔

مصنف کے بارے میں