Get Alerts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

مینگورہ: مینگورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکوں سے زمین ہل گئی، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ کئی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دکھائی دیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کے پہاڑی علاقے میں واقع تھا۔

ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے باعث علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

ٹیگز: