اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وینزویلا میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران عالمی برادری کا تعاون اور یکجہتی متاثرین کے حوصلے بلند کرتی ہے۔
پاکستانی قیادت نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وینزویلا کے عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا پیغام دیا ہے۔