Get Alerts

حج 2027: تین روز میں 80 ہزار افراد کی رجسٹریشن مکمل

حج 2027: تین روز میں 80 ہزار افراد کی رجسٹریشن مکمل

اسلام آباد: حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور صرف تین روز کے دوران 80 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرا لی ہے۔

حج مینجمنٹ سسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی سے روانگی کے خواہشمند عازمینِ حج کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جبکہ لاہور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔

رجسٹرڈ عازمین میں 47 ہزار مرد اور 33 ہزار خواتین شامل ہیں، جس سے حج کے لیے عوام کی بھرپور دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق حج رجسٹریشن کا عمل سرکاری تعطیلات کے دوران بھی جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مقررہ مدت میں اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج اخراجات، مختلف پیکجز اور دیگر ضروری تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی، جن کے بعد عازمین اپنے لیے موزوں پیکج کا انتخاب کر سکیں گے۔

ٹیگز: