Get Alerts

ایران سے روابط پر امریکہ نے مزید 30 ادارے بلیک لسٹ کر دیے

ایران سے روابط پر امریکہ نے مزید 30 ادارے بلیک لسٹ کر دیے

امریکی حکومت نے ایران سے تجارتی روابط کے الزام میں مزید تیس ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کے ساتھ لین دین پر پابندی عاید کردی۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ایران کو حساس ٹیکنالوجی منتقل کرنے، اس کے میزائل پروگرام میں معاونت کرنے اور ایران اور شمالی کوریا پر عاید پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر تیس اداروں اور غیر ملکی شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایران سے رابط پر بلیک لسٹ کی گئی شخصیات اور کمپنیوں میں 11 چین اور شمالی کوریا سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے تہران کو حساس ٹیکنالوجی فراہم کرتے رہے ہیں۔اس کے علاوہ 19 دوسرے اداروں اور افراد پر ایران، شمالی کوریا اور شام میں خصوصی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عاید پابندیوں کی خلاف ورزی پر انہیں بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔