مریم نواز کی شکایت پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

مریم نواز کی شکایت پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل
کیپشن: ٹوئٹر اکاؤنٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا، شہباز گل کا دعویٰ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی شکایت پر ٹوئٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ جزوی طور پر معطل کیا گیا۔

شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ نواز شریف قیدی ہیں اور ان کی معلومات دینا میری ذمہ داری ہے۔ مریم نواز نے شکایت کی ہے کہ نواز شریف کی صحت کی معلومات شیئر کی جا رہی ہیں۔