Get Alerts

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے حکومت کا ایک اور بڑا ریلیف دینے کا اعلان

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے حکومت کا ایک اور بڑا ریلیف دینے کا اعلان

لاہور:مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت نے ایک اور بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا جس کے تحت گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں د س فیصد ٹیکس ریلیف دیا جائیگا ،تاکہ عوام کو سستے داموں گی اور تیل مل سکے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےگھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کے تحت آئندہ دو ماہ کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر دس فیصد ٹیکس ریلیف کا فیصلہ کرلیا-وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ریلیف کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس ریلیف کا فیصلہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،خوردنی تیل کی درآمد پر ٹیکس ریلیف آئندہ دو ماہ اپریل اور مئی کیلئے دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس ریلیف سے خوردنی تیل کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی-یاد رہے کہ ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں -

ٹیگز: