چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، آئی سی سی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، آئی سی سی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ

اسلام آباد : چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گیا۔پی سی بی حکام نے وفد چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

آئی سی سی کے دو رکنی وفد میں ایونٹ آپریشن منیجر سارا ایڈگر اور عون زیدی شامل ہیں۔ ایونٹ ہیڈ کرس ٹیٹلے کراچی نہیں آئے وہ پنڈی میں وفد کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی کے سی او  اوسلمان نصیر، ڈائریکٹرانٹرنیشنل عثمان واہلہ اور ایس ڈی ایم لاجسٹک اسد مصطفیٰ بھی آئی سی سی وفد کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ 

مصنف کے بارے میں