ناہموار پلیٹ میں کھانا کھانے سے آپ کے وزن میں خاصی کمی رونما ہوتی ہے

ناہموار پلیٹ میں کھانا کھانے آپ کے وزن میں کمی ہو گی

ناہموار پلیٹ میں کھانا کھانے سے آپ کے وزن میں خاصی کمی رونما ہوتی ہے

لندن:  اگر آپ ہموار پلیٹ پر کھانا کھاتے ہیں تو فوری طور پر اپنی یہ عادت تبدیل کرلیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ زیادہ کھانا کھاتے ہیں اور اگر آپ ناہموار پلیٹ میں کھانا کھائیں تو اس طرح آپ کم کھائیں گے اور آپ کا وزن کم ہوگا۔

یورپی ملک لیٹویا کی آرٹ اکیڈیمی کے پراڈکٹ ڈیزائنر  نوریس سینوویکس کا  کہنا ہے کہ اس طرح کی پلیٹ میں کھانا کھانے سے انسان کے ذہن میں یہ آتا ہے کہ وہ زیادہ کھانا کھارہا ہے لیکن حقیقت میں کھانے کی مقدار کم ہوتی ہے۔

موٹاپے پر کی گئی دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پلیٹ میں کھانے کی مقدار کم ہوتی ہے اور صارف کم کھانا کھاتا ہے  اور اس طرح وز ن میں کمی آنے لگتی ہے۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی پروفیسر سوزین جیب کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی آف لیورپول کے نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر پال کرسچیسین کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے اگر ذہن میں یہ بات موجود ہو کہ پلیٹ فُل ہے تو وہ یقیناًکم کھانا کھائے گاکیونکہ اس کے ذہن میں ہوگا  کہ وہ پورا  کھانا کھا چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں