ایف سی کی مستونگ میں کارروائی، 1 دہشت گرد ہلاک

ایف سی کی مستونگ میں کارروائی، 1 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔۔۔۔فائل فوٹو

مستونگ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فرنٹیئر کور نے دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ہے۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

مزید پڑھیں: کوئی قانون پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا:نوا زشریف

ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ کارروائی مستونگ سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں کی گئی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

 واضح رہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد امن دشمنوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں